لاہورسمیت ملک بھر میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب،الرٹ جاری

لاہورسمیت ملک بھر میں موسلادھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب،الرٹ جاری
کیپشن: ملک بھر میں بارشیں کب ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےنوید سنادی

ویب ڈیسک:لاہور اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 سے25 جولائی کے دوران راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد ، مری، گلیات گوجرانوالہ، لاہور،شیخو پورہ ، ساہیوال، جھنگ، میانوالی میں مزید بارشیں متوقع  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لیہ، بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ بلوچستان میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 سے27 جولائی کےدوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی  کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 سے25 جولائی کے دوران راولپنڈی ڈویژن ،اسلام آباد ، مری، گلیات گوجرانوالہ، لاہور،شیخو پورہ ، ساہیوال، جھنگ، میانوالی میں بارشیں متوقع  ہے ۔23 سے 24 جولائی کے دوران ملتان،مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان میں بارش ہو سکتی ہے۔

 ایڈوئزری میں کہا گیاہے کہ 22 سے24 جولائی کے دوران دیر ،چترال، سوات مالاکنڈ پشاور کوہستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ 22 سے 24 جولائی کے دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد صوابی مردان میں مزید بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات  کا کہناتھا کہ 23 اور 24 جولائی کے دوران خضدار ، قلات ،لسبیلہ، آواران ،زیارت ژوب ،بارکھان ہرنائی ، مٹھی ، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر ،میرپورخاص ،لاڑکانہ میں بارش کی پیشگوئی  ہے۔

22 سے 27 جولائی کے دوران دیامیر ،استور ،سکردو ،گلگت ،گھانچے میں بارشیں ہوں گی،بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی

ہرنائی میں رات کو ہونے والے بارش سیلابی ریلے سے سنجاوی ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے بند ،زندپیر کے مقام پر ندی میں کویلے سے بھراٹرک اُلٹ گیا،ٹرک اُلٹنے سے سنجاوی ہرنائی روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگیا ہے ،ہرنائی روڈ کی بندش سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،روڈ بند ہونے کے وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا۔

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

 آج سے 27 جولائی کے د وران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔

سندھ کے شہروں کا درجہ حرارت

دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں 44، سکھر میں 42، مظفر آباد میں 41، اسلام آباد،پشاور، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان اور ٹھٹھہ میں 40، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں 39 جب کہ کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ،لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں 9 افراد جاں بحق، 25 سے زائد زخمی

محکمہ پی ڈی ایم اے نے 7 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ، رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت واقعات میں 25 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 88 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جذوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے جبکہ17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں.

محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے،حب ڈیم میں پانی کی سطح 305 فٹ پر ہے،سپل وے کی سطح340فٹ ہے، تربت کے میرانی ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح225فٹ جبکہ سپل وے کی سطح244فٹ ہے، سبکزئی ڈیم ڑوب میں پانی کی سطح 66 فٹ اورسپل وے کی سطح94فٹ ہے، گوادرشادی کورڈیم میں پانی کی سطح43 فٹ،سوڈ ڈیم میں 24،آکڑہ ڈیم میں 47فٹ ہے.

بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، ژوب ، کوہ سلیمان، قلات ، زیارت ، موسیٰ خیل ، شیرانی و دیگر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں ۔

Watch Live Public News