ویب ڈیسک: پتنگ بازی کا خونی کھیل ایک اور جوان کی جان لے گیا۔ قصور میں دھاتی ڈور سے کرنٹ لگنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ بستی لال شاہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ رک سکا۔ کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور 11 کے وی تاروں سے چھو جانے سے محنت کش کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 12 سالہ ریحان ڈور سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا دوست جھلس کر شدید زخمی ہوا۔