ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے پاکستانیوں ہم نے پورے پاکستان میں آئندہ جمعہ کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے اپنے ویڈیوبیان میں کہا ہے کہ میرے پاکستانیوں ہم نے پورے پاکستان میں آئندہ جمعہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ہمارے احتجاج کے تین اراض و مقاصد ہیں۔ہمارا احتجاج ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورت حال اور حکومت کی ناکامی کے خلاف ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ دوسرا ہمارا احتجاج اس وقت ناجائز طور پر عمران خان ، بشری بی بی اور ہمارے دیگر اسیران جیلوں میں ہیں اور ہمارے سوشل ورکر اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے متعلقہ لوگوں کو ناجائز طور پر اٹھانے اور غائب کرنے کے خلاف ہے۔تیسرا ہمارا احتجاج مہنگائی کے خلاف ہے جو انہوں نے بجٹ کے ذریعے غریب عوام پر قیامت برپا کی ہے۔ بجلی کی بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،بہت زیادہ ٹیکسز لگاے گئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں ۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ تمام طبقے خواہ وہ کسان ہو ، طلباء ہو ، تاجر ہو یا مزدور ہم سب نے اس ملک کو بچانا ہے۔ اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ ایک سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں۔ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کر رہے ہیں ۔لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ اپنی وفاداری تبدیل کریں۔انکو کوئی شرم و حیا نہیں ہے انہوں نے ہر صورت اقتدار سے چمٹنا ہے۔آپ لوگوں نے نکلنا ہے جمعہ کو تاریحی احتجاج کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔