(ویب ڈیسک ) گزشتہ مالی سال 106 آئی پی پیز کو1874 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ ہوئی۔تھرل کول بلاک ون پاور جنریشن کو نو ماہ میں 128 ارب روپے ادا کیے گئے، چائنہ پاورحب جنریشن نو ماہ میں 103 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹ دی گئی۔
دستاویزات کے مطابق چائنہ پاور حب کمپنی نے پانچ ماہ کے دوران کوئی بجلی پیدا نہیں کی، چائنہ پاور حب کمپنی کی چار ماہ بجلی کی پیداوار18 فیصد تک رہی۔
دستاویزات کے مطابق ہوانینگ شانڈنگ روئی انرجی کو نو ماہ میں 95 ارب روپے دیے گئے،پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نو ماہ میں 83 ارب روپے لے اڑی، پنجاب تھرمل پاورپرائیویٹ کمپنی کو 26 ارب روپے ادا کیے گئے،واپڈا ہائیڈل کو 9 ماہ میں 76 ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کی گئی جبکہ بند پڑے نیلم جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو 10 ارب روپے ادائیگی کی گئی۔