وزیر اعظم ایک بار پھر بغیر پروٹوکول گاڑی لے کر نکل پڑے

وزیر اعظم ایک بار پھر بغیر پروٹوکول گاڑی لے کر نکل پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر گاڑی لے کر خود اسلام آباد کی سڑکوں پر نکل پڑے.

اس حوالے سےا یک خصوصی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کو خود کار چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اس دوران انھوں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں واقع ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے مارکیٹ کا جائزہ لیا۔

ویڈو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کر رہے ہیں اور مارکیٹ کا دودہ کر رہے ہیں۔اس حوالے سے عوام نے انتہائی مثبت اور اچھا رد عمل دیا ہے. بلاشبہ عمران خان کے یہ عوامی اقدام ان کو عوام میں مقبول بنا رہے ہیں.

سامنے آنے والی معلومات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بغیر کسی پروٹوکول اسلام آباد کی مارکیٹ کا اچانک دورہ کیا.خود گاڑی چلاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا . وزیرِ اعظم نے زیر تعمیر کورنگ کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا.

وزیرِ اعظم عمران خان نے آئی نائن میں سیوریج پلانٹ کا بھی دورہ کیا. انھوں نے جی الیون مرکز کا دورہ بھی کیا. وزیرِ اعظم نے ریڑھی مارکیٹ میں ریڑھی بانوں اور دیہاڑی داروں سے بات چیت کی . وزیرِ اعظم نے جی الیون مرکز میں قائم ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور ان سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بھی معلوم کیا.

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔