لاہور میں زیر زمین پانی کی گراوٹ پر واسا کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور میں زیر زمین پانی کی گراوٹ پر واسا کو بڑی کامیابی مل گئی
لاہور ( پبلک نیوز) وائس چئیرمین واسا شیخ امتیاز محمود اور ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا ہے کہ لاہور میں زیر زمین پانی میں گراوٹ رک گئی۔ اس کے لیے ہمیں مشکل فیصلے لینے پڑے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے مشکل فیصلے کیے جس پر ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مگر ہم نے آئندہ آنے والی نسسلوں کیلئے کام کیا۔ واسا میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ واسا لاہور نے حکومت پنجاب کی سپورٹ کے ساتھ پانی کو بچانے کےمتعدد اقدامات کئے۔ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی کہ زیر زمین پانی کم ہوکر بہتر ہوا ہو۔ صورتحال جیسے پہلے چل رہی تھی ایسا چلتا رہتا تو شہر کی زمین دھنسنے کا اندیشہ تھا۔انھوں نے مزید کہا کہ پانی کی قلت کیساتھ اور بہت سے مسائل رونما ہونے تھے۔ 2018 کے بعد ٹیوب ویل کیلئے لائسنس اور چارجز ادا کرنے کے قوانین بنائے گئے۔ بچھلے تین سالوں میں سیاسی بنیادوں پر ٹیوب ویل لگانا بند کئے۔سید زاہد عزیز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدلیہ نے ہماری بہت رہنمائی کی جس سے زیر زمین پانی کو بہتر کیا گیا۔ بالخصوص واٹر ریسائیکلنگ کے منصوبوں میں عدلیہ کا اہم قردار رہا۔ پانی کو چیک کرنے کا عمل روزانہ کی سطح پر کیا جاتا ہے۔واسا کے ایم ڈی نے کہا کہ اس وقت لاہور میں کم سے کم چوبیس میٹر اور ذیادہ سے زیادہ پچاس میٹر ٹیوب ویلز کی گہرائی ہے۔ بین الاقوامی ادارے واسا لاہور کی کاوشوں کو سراہا رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے واسا کی حوصلہ افزائی پر مشکور ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔