اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا اگلے مہینے شیڈول برطانیہ کا دورہ ملتوی ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ کے دورہ پر جولائی میں جانا تھا۔ انھوں نے یہ دورہ ملتوی کر دیا ہے۔ دورہ ملتوی کرنے کی وجہ ملک کی داخلی، سیاسی اور علاقائی صورتحال بتائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کو وزیر اعظم عمران خان خود مانیٹر کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اگلے ماہ وہ برطانیہ نہیں جا سکیں گے۔ تاہم 2021 کے اواخر میں وہ برطانیہ کا دورہ کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے دورہ کی دعوت دی تھی۔ اس دورہ کے دوران انھوں نے پاک انگلینڈ سیزیز کا پہلا میچ بھی دیکھنا تھا، اس کے لیے بھی ان کو مدعو کیا گیا تھا۔