ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری
الیکشن 2023ء اور نئے این ایف سی ایوارڈ کیلئے راہ ہموار کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا پائلٹ پراجیکٹ 18 جولائی سے پاک فوج کی نگرانی میں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری کے انعقاد کی جانب اہم قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور اس معاہدے کے تحت پی بی ایس ملک کی آبادی کے اعداد و شمار کو کم سے کم وقت میں جامع اور درست انداز میں اکٹھا کر کے ڈیٹا مرتب کرسکے گا۔ رپورٹ کے مطابق پی بی ایس ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کیے گئے معاہدے کے تحت نادرا ملک بھر میں ڈیجیٹل مردم شماری کے لیے اینڈرائیڈ اسمارٹ ڈیوائسز اور آئی ٹی سسٹم کواستعمال کرتے ہوئے ایک سسٹم ترتیب دے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے بعد صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے پی بی ایس مردم شماری کا ڈیٹا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو بروقت فراہم کرے گا اور اس جدید نظام سے درست طریقے سے حد بندی کرنے اور ملک میں انتخابی حلقوں کی تیزی کرنے میں مدد ملے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔