استنبول:بچہ دوران نماز امام مسجد کے پاس جا پہنچا ،امام کے حسن سلوک نے سب کے دل جیت لیے

استنبول:بچہ دوران نماز امام مسجد کے پاس جا پہنچا ،امام کے حسن سلوک نے سب کے دل جیت لیے
استنبول: استنبول کی مسجد میں ایک بچہ دوران نماز امام مسجد کے پاس پہنچ گیا،جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا بچہ نماز کے دوران ہی امام مسجد کے پاس پہنچ گیا، بچہ کبھی امام کو دیکھتا اور کبھی صف میں بیٹھے اپنے والد کو ۔اس دوران امام مسجد کو مسلسل تلاوت کرتا دیکھ کر بچے نے اپنی انگلی امام کے لبوں پر رکھ کر انہیں خاموش رکھنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے بچے کی اس معصومانہ حرکت پر امام مسجد کے چہرے پر ناگواری کا تاثر تک نہ آیا بلکہ امام مسجد جو تلاوت کررہے تھے، بچے کی طرف متوجہ ہوئے، وہ بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے ، لوگ امام مسجد کے حسن سلوک کو سراہ رہے ہیں ۔ خیال رہے کہ ترکیہ کی مساجد میں بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت سے پیش آیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اگر بچے مسجدوں میں خوش ہوں تو سمجھو کہ آپ کے ملک میں اسلام کا مستقبل محفوظ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔