کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا

کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس: جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کو طلب کرلیا
لاہور: کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں ملزمان کے سمن جاری ہو گئے،سمن میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو آج ایس پی سول لائن اور ایس پی ماڈل ٹاون جے آئی ٹی کے سامنے پیش کریں ۔ کور کمانڈر ہاوس حملہ کیس میں ملزمان کی طلبی کے سمن جاری کردیے گئے۔سمن کے متن کے مطابق ایس پی سول لائینز اور ماڈل ٹاون چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 5 ملزمان کی حاضری یقینی بنائیں، ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی، بشری بی بی ،حماد اظہر ،حسان خان نیازی اور مراد سعید کو طلب کیا گیا ۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کو 21 جون کو شام 7 بجےڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش کیا جائے، ملزمان تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی تفتیش میں پیش ہوں گے۔ خیال رہے کہ مقدمہ 10 مئی کو قتل،اقدام قتل،توڑ پھوڑ،جلاو گھیراو اور دہشت گردی کے دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔