ویب ڈیسک : معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاک اسٹار فرح الکادی کی چھٹیاں گذارنے کے دوران پراسرار موت، ہارٹ اٹیک کو وجہ موت ٹہرا دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق تیونسیہ کی بیوٹی کے نام سے جانے جانے والی فرح الکادی ان دنوں مالٹا کے تفریحی مقام پر ایک لگژری کشتی میں چھٹیاں گذار رہی تھیں جب انہیں اچانک مردہ پایا گیا ۔
انہیں مالٹا کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا جہاں اطلاعات کے مطابق انہیں مردہ حالت میں لایا گیا اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوئی ۔ فرح الکادی کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور ان کی آن لائن کمیونٹی کو صدمہ پہنچایا ہے۔ وہ 36 سال کی تھیں۔ انسٹا گرام پر انفلوئنسر فرح الکادی کے 1 ملین سے زیادہ فالوورز تھے۔
ان کے انسٹاگرام بائیو کے مطابق، خوبصورتی اور طرز زندگی کے مواد کی تخلیق کے علاوہ، وہ ایک نجی فرم کے ساتھ آرکیٹیکٹ بھی تھیں۔ ان کے جسم پر کسی بھی زخم کے نشانات نہیں تھے۔ تاہم، ٹائمز آف مالٹا کی رپورٹ کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
انسٹاگرام پر ان کی آخری پوسٹ 7 جون کو میکونوس، یونان کے ایک ریستوراں سے تھی۔ اس نے خود کو "ٹریول ایڈکٹ" اور باتھ روم سنگر قرار دیا ۔
ان کی آخری انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹس سیکشن صارفین کے خراج تحسین اور پیغامات سے بھرا ہوا تھا۔