معروف خاتون ٹک ٹاکر کی خودکشی، موت کی وجہ سامنے آگئی

معروف خاتون ٹک ٹاکر کی خودکشی، موت کی وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: اپنے آپ سے شادی کر کے شہرت حاصل کرنے والی 26 سالہ ٹک ٹاکر کبرا آیکت ترکی میں اپنے اپارٹمنٹ کی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ آخری ویڈیو میں کبرا آیکت کو بالکونی سے نیچے گرنے سے کچھ دیر پہلے اپنے اپارٹمنٹ کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، ٹک ٹاکر نے بغیر دولہے کے شادی کی اپنی ویڈیو کی وجہ سے انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کی تھی،حکام نے ان کی موت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ان کی لاش کے پاس سے ایک خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، خودکشی کے نوٹ میں ٹک ٹاکر نے لکھا کہ 'میں نے اپنی تمام ہمت جمع کی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں وزن بڑھا پاؤں گی، میرا وزن روزانہ ایک کلو کے حساب سے گھٹ رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کروں، مجھے فوری وزن بڑھانا ہے'

یاد رہے کہ کبرا آیکت کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زیادہ اور انسٹاگرام پر 2 لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے اور انہوں نے وزن بڑھانے کی اپنی جدوجہد کے بارے میں کئی پوسٹس کر رکھی تھیں۔


 

Watch Live Public News