(ویب ڈیسک)معروف گلوکار ملکو اور سارا الطاف نے اپنے سپر ہٹ گانے ’ نک دا کوکا‘ کا نیا ورژن ’ پاک فوج نے اپنا فرض نبھانا اے‘ متعارف کروا دیا ہے جو پاک فوج کے حق میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گانے کا نیا ورژن سامنے آنے کے بعد صارفین کا کہنا ہے کہ اب ملکو کا نام پی این آئی لسٹ میں سے نکال دیا جائے گا اور انہیں باہر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ایک صارف نے ایکس پر ٹویٹ کرتے لکھا کہ’ آخر گلوکار ملکو سے بھی جبری ترانہ کہلوا لیا گیا۔
ہانیہ ملک نے کہا کہ گلوکار ملکو کامشہور گانا ’ نک دا کوکا‘ کا نیا ورژن سامنے آنے کے بعد لگتا ہے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا,ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’ملکو نے ملکوں بار وی تے جانا اے‘ (ملکو نے ملک سے باہر بھی تو جانا ہے)۔
صارفین گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کررہے ہیں کہ گلوکاروں کو آخر راتوں رات کیا ہو گیا ہے۔ صحافی طارق متین نے گلوکارہ سارا الطاف کا گانا شیئر کیا جس میں وہ فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’نعرہ گج وج کے ہر میدان اچ لایا اے اوکھے ویلے فوج نے ملک بچایا اے‘۔