(ویب ڈیسک ) بگاٹی کی جانب سے نئی ہائبرڈ کار ' بگاٹی ٹوربلون' متعارف کرادی گئی ہے جس کے قیمت 4 ملین ڈالر ہے۔
کاریں بنانے والی معروف فرانسیسی کمپنی بگاٹی نے اپنے نئے ماڈل بگاٹی ٹوربلون ( Bugatti Tourbillon )کو متعارف کرادیا۔ بگاٹی چیرون میں 1500 ہارس پاور ہے جبکہ نئی گاڑی میں 1800 ہارس پاور ہے۔
2021 میں بگاٹی کو ووکس ویگن گروپ سے الگ کر دیا گیا تھا اور ریمیک کے ساتھ مرج(Merge) ہوگئی تھی ،یہ ایک کروشین کمپنی ہے جو آل الیکٹرک ریمیک نیویرا سپر کار بناتی ہے۔
لیکن نئی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو میٹ ریمیک، جسے اب بگاٹی ریمیک کہا جاتا ہے، نے کہا کہ ان کا کبھی بھی آل الیکٹرک بگاٹی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ جیسے جیسے پٹرول سے چلنے والی کاریں دنیا کی سڑکوں سے دھیرے دھیرے ختم ہوتی جارہی ہیں، بگاٹی ریمیک ( Bugatti Rimac) کے انجینئرز اور ڈیزائنرز کچھ ایسا بنانا چاہتے تھے جو مکینیکلی طور پر چلنے والی بگاٹی کاروں کی روح کو برقرار رکھے، اس سے بہتر: ایک انتہائی طاقتور پلگ ان ہائبرڈ۔
بگاٹی چیرون (Bugatti Chiron ) اورویرون ( Veyron )ماڈلز کی طرح، نئے بگاٹی ٹربلون ( Bugatti Tourbillon )میں ایک بہت بڑا، 16 سلنڈر گیس انجن ہوگا۔ انجن، جسے برطانوی ریس کار انجینئرنگ فرم کاس ورتھ ( Cosworth )کے تعاون سے ڈیزائن کیا گیا ہے، جسکی تین طاقتور الیکٹرک موٹرز نصب کی گئی ہیں۔کار کے پچھلے حصے میں ایک موٹر اور آگے دو موٹریں خود کم از کم 800 ہارس پاور پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ تینوں موٹرز مجموعی طور پر بگاٹی ٹربلون کو 1,800 ہارس پاور فراہم کریں گی۔الیکٹرک موٹریں نئے گیس انجن میں ٹربو چارجرز کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کریں گی۔
ٹوربلون کا نام گیئرز کے ایک سیٹ کے نام پر رکھا گیا ہے جو مکینیکل گھڑی میں درستگی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ بگاٹی کے انسٹرومنٹ کا ڈسپلے مکینیکل واچ ڈائلز پر بنایا گیا ہے۔
ریمیک نے سی این این کو بتایا، "نئی کمپنی کے بننے کے بعد ہم نے سب سے پہلے کام کیا، میں پوری ٹیم کو سوئٹزرلینڈ لے گیا اور ہم نے چند گھڑی سازوں کا دورہ کیا۔"
مرکزی سپیڈومیٹر ڈسپلے میں گھڑی کی طرح دو سوئیاں بھی ہیں۔ بڑی سوئی گاڑی کی رفتار کو ظاہر کرتا ہے جب کہ چھوٹی سوئی ہائی ریونگ 16 سلنڈر انجن کے فی منٹ ریوولیشنز کو ظاہر کرتی ہے۔
گاڑی گیس انجن آن ہونے سے پہلے ایک چارجنگ پر تقریباً 37 میل کا سفر کر سکتی ہے۔ لیکن ڈرائیور کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ گیس انجن کو بھی چلا سکتا ہے۔
میٹ ریمیک نے کہا کہ فرانس کے مولشیم میں بگاٹی کی چھوٹی فیکٹری میں مزید پروڈکشن پر کام ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کُل 250 بگاٹی ٹربلونز( Tourbillons) بنائی جائیں گی ، ہر ایک کی قیمت تقریباً 4 ملین ڈالر ہوگی۔