آخر کار سونے کی بڑھتی قیمتوں میں معمولی کمی ہوگئی

آخر کار سونے کی بڑھتی قیمتوں میں معمولی کمی ہوگئی
کیپشن: Finally, rising gold prices eased slightly

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونے  کی قیمت میں 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ 

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 2 ہزار 332 ڈالر فی اونس ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر برقرار ہے۔

جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہریوں کی قوتِ خرید میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایسوسی ایشن رہنما کے مطابق سونے کی قیمت 3 ہزار روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہے۔

Watch Live Public News