کراچی ( پبلک نیوز) رینجرز کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل اور اغواء میں ملوث ہیں۔ ملزمان نے 12 جنوری کو مقتول سعید نور کو بہانے سے بلا کر خالی پلاٹ میں قتل کیا۔ مقتول کی لاش کو 15 جنوری کو برآمد کیا گیا۔ ملزم عارف کے ایک لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات تھے۔ مقتول سعید نے ناجائز جنسی تعلقات کی بات لڑکے کے والد کو بتائی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق عارف نے اس بات کا بدلہ لینے کے لئے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر سعید نور کو گولی مار دی۔ ملزمان میں محمد عارف، محمد عرفان اور عبدالکریم شامل تھے۔