کیا ہو رہا ہے بھائی کیا ہو رہا ہے سنا ہے چوھدری نثار بھی بنی گالہ دیکھے گئے۔ ہاں جی ، نہ جی نہ
— Arif Hameed Bhatti (@arifhameed15) March 20, 2022
ادھر صحافی عمران ریاض خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کی . ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کی عمران خان سے ملاقات ، 27 مارچ کو جلسے میں شمولیت اختیار کریں گے . انہیں وزیر اعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی حمایت کر دی ہے. خان ایک مرتبہ پھر سرپرائز کے لئے تیار ۔سیاسی میدان میں بڑی ہلچل متوقع ہے.دوستوں نے چوہدری نثار علی خان والی خبر کے بعد اس کی اپڈیٹ لینے کے لیے بہت پوچھا۔ ان کے لیے اطلاع ہے کہ کل بنی گالہ میں ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں چوہدری صاحب کی اینٹری ڈیزائن ہوچکی ہے۔ چوہدری صاحب ایک دو نہیں بلکہ بیشتر ن لیگی گھوڑے اپنے ساتھ لے کر آرہے ہیں۔۔۔۔۔
— Salman Durrani (@DurraniViews) March 20, 2022
مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ " آپ کے دور کے وزیرچوہدری نثار علی خان بنی گالہ گئے، کہا جارہاہے کہ (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ہاتھ میں ہیں ، پنجاب کی کیا صورتحال ہے؟اس پر مریم نواز نے زیادہ طویل جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ "بڑی مضحکہ خیز بات ہےیہ " اور پھر اگلے سوال کی طرف بڑھ گئیں۔ چوہدری نثار کی طویل سیاسی اننگز میں کون کون سے مراحل آئے؟ چوہدری نثار علی خان 31 جولائی 1954ء کو راولپنڈی کے علاقے چکری وکیلاں میں پیدا ہوئے۔ ایچی سن کالج میں پرویز خٹک اور عمران خان کے کلاس فیلو رہ چکے ہیں۔ چوہدری نثار 1988ء سے مختلف عہدوں کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر بھی رہے۔ 1988ء میں وہ سائنس اور ٹیکنالوجی ، 1997ء سے 1999ء کے دوران وزیرِ پیٹرولیم اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا عہدہ سنبھالا۔ سنہ 2008ء سے 13 مئی 2008ء کے درمیان یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کے دوران وہ سینئر وزیر رہے جبکہ ستمبر 2008ء سے 7 جون 2013ء تک قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہے۔ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) کی حالیہ حکومت میں جون 2013ء سے 28 جولائی 2017ء تک وزیرِ داخلہ رہے۔ نواز شریف کی سپریم کورٹ سے نا اہلی اور پھر قومی احتساب بیورو کی ایک عدالت میں ٹرائل کے دنوں میں وہ وزارت داخلہ سے مستعفی ہو گئے اور پھر نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے بھی دوری اختیار کرتے چلے گئے ۔ انہوں نے سال 2018 کے انتخابات سے قبل 34 سالہ رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ۔ خیال رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں چوہدری نثار آزاد حیثیت میں راولپنڈی کے حلقے پی پی 10سے رکن منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف 2سال 10 ماہ اٹھالیا تھا۔چودھری نثار کی عمران خان سے ملاقات جاری 27 مارچ کو جلسے میں شمولیت اختیار کریں گے وزیر اعلی پنجاب بنانے کا فیصلہ علیم خان اور جہانگیر ترین نے بھی حمایت کر دی. خان ایک مرتبہ پھر سرپرائز کے لئے تیار ۔ چوہدری نثار بنی گالہ پہنچ گئے۔ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل متوقع، ذرائع
— Imran Khan (@ImranRaizKhan) March 20, 2022