بیرون ملک جانے کی خواہش، لڑکی کا اپنے ہی اغواءکا ڈرامہ

بیرون ملک جانے کی خواہش، لڑکی کا اپنے ہی اغواءکا ڈرامہ

ویب ڈیسک: بھارت میں 21 سالہ لڑکی نے بیرونِ ملک جانے کے لیے اپنے ہی اغواءکا ڈرامہ رچاکر والد سے 30 لاکھ بھارتی روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں 21 سالہ لڑکی نے بیرون ملک جانے کے لئے اپنے ہیاغواءکا ڈرامہ رچایا، یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں پیش آیا،جہاں کاویا دھاکڑ نامی لڑکی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر یہ سارا کھیل کھلا۔  

راجستھا ن پولیس کا کہنا ہے کہ کاویا اندور سے دوستوں کے ساتھ داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کے لئے راجستھان آئی تھی۔ اپنے اغواءکے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے شہر کوٹا میں تین دن قیام کیا،تینوں دوست ہاسٹل میں رہے اور کوچنگ کلاسز میں شرکت کی۔ 

پو لیس کے مطابق کاویا کے والد نے پولیس میں بیٹی کے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی،اور پولیس کو کچھ تصاویر بھی دکھائیں تھیں۔ ساتھ ہی اس کے والد نے بتایا کہ اغواکاروں نے 30 لاکھ بھارتی روپوں کا مطالبہ کیا ہے، جس پر پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ 

پولیس نے جب کوچنگ سے رابطہ کیا تو اس کے دو دوستوں میں سے ایک کو پولیس نے حراست میں لے لیا،جس نے تمام تفصیلات پولیس کو بتایئں کہ بیرون ملک جانے کی خواہش کی وجہ سے کاویا نے یہ ڈرامہ رچایا ہے۔ 

Watch Live Public News