بشار الاسد ملک چھوڑنے سے قبل ہی صدارت سے مستعفیٰ ہوگئے تھے، روسی حکام کا دعویٰ

بشار الاسد ملک چھوڑنے سے قبل ہی صدارت سے مستعفیٰ ہوگئے تھے، روسی حکام کا دعویٰ

(ویب ڈیسک )   روسی حکام  کیجانب سے  دعویٰ کیا گیا  ہے کہ سابق شامی صدر بشار الاسد ملک چھوڑنے سے قبل ہی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے   روسی حکام  کا کہنا ہے کہ  بشارالاسد نے صدارتی محل چھوڑتے ہوئے شام کے حکام کو اقتدار کی پُرامن منتقلی کی ہدایت دی تھی۔

روسی حکام  نے کہا کہ  بشارالاسد نے صدارت کا عہدہ اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

دوسری جانب   شام سے مفرور ہونے والے بشار الاسد کی طیارہ حادثے میں موت کی خبریں زیر گردش ہیں، تاہم اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شام کے مفرور صدر بشار الاسد کا طیارہ دمشق سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جس میں بشار الاسد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شامی حکام  کی جانب سے  اب تک بشار الاسد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، 24 برس صدر رہنے والے بشار الاسد گزشتہ شام نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News