امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کے مستعفی ہونے کی تصدیق

امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کے مستعفی ہونے کی تصدیق
کیپشن: امریکی صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کے مستعفی ہونے کی تصدیق

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کے رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی۔

ٹرمپ نے کیرولین لیویٹ کو بہترین پریس سیکریٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لیویٹ نے 2018 سے لے کر 2024 کی صدارتی انتخابی مہم تک ’’انصاف اور آزادی‘‘ کے لیے شاندار کام کیا۔

28 سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری ہیں۔

کیرولین لیویٹ نے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ لیویٹ نے رواں سال مئی میں ایک بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں زچگی کی چھٹی کے بعد وائٹ ہاؤس میں اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالی تھیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اپنے کردار کو ’’زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی‘‘ قرار دیا۔

Watch Live Public News