چوہدری نثار سیاست میں دوبارہ متحرک

چوہدری نثار سیاست میں دوبارہ متحرک

لاہور(پبلک نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا،

پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل دیکھنے میں آ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا، چوہدری نثار 24 مئی کو صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھایئں گئے۔ چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کے معاملے پر چہ مگویئاں جاری کہ وہ حلف اٹھانے کے بعد عملی سیاست کرینگے یا نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار مستعفی ہونے کے لیے رفقاء سے بھی مشاورت کر رہے ہیں، چوہدری نثار پارٹی کی سیئنر قیادت سے بھی رابطے میں ہیں۔

چوہدری نثار 2018 میں پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف اور چوہدری نثار علی خان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں چوہدری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چودھری نثار پیر کے روز دوپہر کو لاہور پہنچیں گےاور شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

کیا چوہدری نثار کے اس فیصلے کا تعلق سیاست میں گزشتہ چند روز سے جاری ہلچل سے ہے جس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خاصا متحرک دیکھا گیا جبکہ یہ بات بھی اہم ہے کہ حکمراں جماعت میں ترین گروپ کھل کر سامنے آ چکا ہے؟ جو حکمران اتحاد کے لیے مستقل خطرہ بن چکا ہے تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔