پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،21مئی2021
ترین گروپ کی بزدار سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، عثمان بزدارنے ترین گروپ کے رہنماؤں کو مثبت تعاون کی یقینی دہانی کرائی ہے۔ ترین گروپ کے رہنما ٹی وی ٹاک شوز میں متنازع بیان نہ دینے کے پابند ہوں گے۔ساجد مہمند روڈ پر جے یو آئی نظریاتی کے رہنما قادر لونی کے گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پاکستان بھر میں آج سرکاری طور پر یوم فلسطین منایا جارہا ہے اور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم عمران خان نےنیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ2 کاافتتاح کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے فوزیہ بہرام کی گاڑی کو حادثہ، خود محفوظ رہیں، معمولی چوٹیں آئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔