جنت مرزا اور عمر بٹ کی بات پکی؟

جنت مرزا اور عمر بٹ کی بات پکی؟
ویب ڈیسک: پاکستان میں نمبر ون ٹک ٹاکر کا اعزاز رکھنے والے جنت مرزا کی شادی سے متعلق بہت لوگوں کو فکر رہتی ہے۔ یہ بہت مزے کی بات ہے کہ سلیبرٹی بن جانے کے بعد دوسروں دلچسپی ہونے لگتی ہے۔ جنت مرزا کی شادی کی کوئی پکی خبر نہیں ہے لیکن بات پکی ہونے کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ یہ خبریں اس وقت سامنے آنا شروع ہوئی ہیں جبکہ جنت مرزا کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کی گئیں۔ہاں جی!معروف ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان شیئر کی گئی تصویریں پر ایک شگفتہ نامی خاتون صارف نے کمنٹ کیا جس میں انھوں نے جنت مرزا سے سوال پوچھا کہ آپ کی منگنی ہو گئی ہے یا بات پکی ہوئی ہے؟ٹک ٹاک اور ماڈلنگ کے بعد اداکاری کے میدان میں انٹری مارنے والی جنت مرزا نے وہاں ایک رونے والی سمائلی لگائی لیکن اس کے ساتھ ہی دل کی سمائلی بھی لگائی جس کے بعد بی پی بھی لکھا۔جس کے بعد یہ خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں کہ جنت مرزا اور عمر بٹ کی بات پکی ہو گئی ہے۔ اس سے قبل منال خان کی بات بھی پکی ہو گئی ہے جن کی کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئیں۔واضح رہے کہ عمر بٹ اور جنت مرزا کی شادی سے متعلق پہلے کئی بار خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ دونوں ٹک ٹاکر ایک دوسرے کی ویڈیوز میں بھی دکھائی دیتے ہیں مگر اس بار کمنٹ کے جواب میں ان کے اشارے کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی صف اول کی اداکارہ صبا قمر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے اپنی شادی کا اشارہ دیا تھا۔ بعد ازاں انھوں نے عظیم خان سے شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔