دنیا کے پرانے ترین ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ختم کرنے کا اعلان

دنیا کے پرانے ترین ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو ختم کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک: مائیکروسافٹ دنیا کی مقبول ترین کمپیوٹر ٹیکنالوجی کمپنی ہے۔ بل گیٹس کے دنیا امیر ترین افراد میں پہلے نمبر پر ہونے کا اعزاز کئی سالوں تک اپنے پاس رکھ چکے ہیں۔ بل گیٹس مائیکروسافٹ کے مالک ہیں۔ بل گیٹس کی کمپنی نے انٹرنیٹ کی پہچان کہلانے والے دنیا کے پرانے ترین براؤرز ' انٹرنیٹ ایکسپلورر' کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر نہ صرف دنیا کے پرانے براورز ہیں بلکہ یہ اب تک سب سے مقبول ترین ایکسپلورر بھی ہیں۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ 15 جون 2022 سے انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ڈیسک ٹاپ ایپ ختم کر دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے بنیادی طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ریٹائرمنٹ دے دی جائے گی۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ونڈو 10 میں موجود ہوتا ہے۔ کمپنی کے اس اعلان کے بعد جب انٹرنیٹ ایکسپلورر ختم ہو جائے گا تو تشویش ظاہر کی گئی کہ ونڈو دس 10 کا طویل المیعاد سروسنگ چینل متاثر ہو جائے گا۔ یہ ایم آر آئی مشینوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹمز میں استعمال ہوتا ہے۔اس حوالے سے مائیکروسافٹ نے واضح کر دیا ہے کہ سروسنگ چینل بالکل متاثر نہیں ہو گا۔ 2016 میں صارفین کو عندیہ دیا گیا تھا کہ کمپنی انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ختم کر دے گی۔ اس کی جگہ گزشتہ برس سے مائیکروسافٹ ایج کی باقاعدہ طور پر تجویز دینا شروع کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔