پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،21مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات9بجے،21مئی2021
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی فلسطین منانے پر قوم کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہر فورم پر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔پنجاب بھر کے سکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 11 اضلاع کے سکول 24 مئی سے کھولے جائیں گے۔بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن، بیٹسمین تمیم اقبال اور محمد اللہ ریاد پی ایس ایل کے بقیہ میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ کی شرکت کا بھی امکان نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ کے جارج لنڈی، آسٹریلیا کے جوبرنز اور بین کٹنگ بھی ممکنہ طور پر لیگ کے باقی میچوں میں نہیں ہوں گے۔پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ایم ٹی جے برانڈ کے بعد اب ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ایمبولینس سروس کا آغاز ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے تحت کیا گیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔