آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بارش کا امکان
لاہور (پبلک نیوز) آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاؤالدین، ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی، سرگودھا، بھکراورلیہ کے اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران خطۂ پوٹھوہار، لاہور، قصور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں بھی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔