سندھ حکومت کا کورونا سے جاں بحق سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ

سندھ حکومت کا کورونا سے جاں بحق سرکاری ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
کراچی : سندھ حکومت نے کورونا سے دوران ملازمت جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس سے دوران ملازمت انتقال کرنے والے گورنمنٹ ملازمین کو دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔تمام سرکاری محکموں کو محکمہ خزانہ سندھ نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پیسے انتقال کرنے والے ملازمین کے ورثاء کو دیے جائیں گے، سرول سرونٹ آفیسر کی منظوری اور نادرہ سے کورونا وائرس کی تصدیقی سرٹیفکیٹ کے بعد رقم ادا کی جائے گی۔ خیال رہے کہ کورونا کی عالمی وبا سے صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 8 ہزار 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں جن میں سے سرکاری ملازمین کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔