کراچی ( پبلک نیوز) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کا ہے کہ گیس بحران سمیت دیگر بحرانوں کا حل صرف پی ٹی آئی حکومت سے نجات ہے۔ گیس بحران پر وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔ موجودہ دور حکومت میں عوام کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو گئے، عمران خان مسلسل بحرانوں کو جنم دے کر عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ موسم سرد ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لاہور، فیصل آباد، ملتان، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں گیس پریشر انتہائی کم، خواتین کو کھانا پکانے میں دشواری کا سامنا ہے، عوام مہنگے داموں ایل پی جی اور لکڑیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔