توشہ خانہ ریفرنس: ڈسٹرکٹ کورٹ کا عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز

توشہ خانہ ریفرنس: ڈسٹرکٹ کورٹ کا عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے۔ تفیصلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں ٹرائل کورٹ کو فوجداری کارروائی کا ریفرنس موصول ہوگیا۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کل سماعت کریں گے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا ۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔ ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے ۔ تین سال جیل کی اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔