نوازشریف کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا

نوازشریف کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کا طیارہ پاکستان کی حدود میں بلوچستان کے راستے داخل ہوا ہے۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق پرواز 4524 اس وقت 35ہزارفٹ کی بلندی پر ہے۔ نواز شریف کا چارٹر طیارہ ایران کی حدود سے ہوتا ہوا، اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔ طیارہ کچھ دیربعد پاکستان کی فضائی حدودمیں داخل ہوجائے گا۔ نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے، جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر1 بجکر50 منٹ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔ خصوصی طیارے میں صحافیوں سمیت مسلم لیگ ن کے کارکنان سوار ہیں، 16 مسافر بزنس کلاس میں سوار ہیں۔ غیرملکی ائرلائن کی خصوصی فلائٹ ایف زیڈ 4525 میں 194 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ طیارہ دبئی ائرپورٹ سے صبح نو بجکر 25 منٹ پراسلام آباد کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر کا شکار ہوگیا۔ نواز شریف کی وطن واپسی پر اسلام آباد کے دونوں ائرپورٹس پر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، نواز شریف اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج سے آئیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔