ٹورنٹو ( ویب ڈیسک ) کینیڈا میں حکمران لبرل پارٹی نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کر لی ہے، لیکن اس بار وہ اکثریتی نشستیں حاصل نہیں کر سکی ہے، حتمی نتائج کا اعلان جمعرات تک متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے فتح کر لی ہے، غیر حتمی نتائج میں لبرل پارٹی کو برتری حاصل ہے لیکن اس بار حکمران جماعت کو اکثریتی جماعت کا اعزاز حاصل نہیں ہو سکا ہے اور انہیں مخلوط حکومت بنانی پڑے گی۔ https://twitter.com/liberal_party/status/1440134153689833472 لبرل پارٹی کو 157 نشستیں حاصل ہو سکی ہیں جبکہ انہیں حکومت بنانے کیلئے 170 نشستوں کی ضرورت پڑے گی، مقابل کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستیں حاصل کی ہیں ، لیفٹسٹ نیو ڈیموکریٹس 29 نشستیں اپنے نام کر سکے ہیں، عالمی سیاسی تجزبہ نگار اس سے پہلے ہی یہ اعلان کر چکے تھے کہ جسٹن ٹروڈو ہی دوبارہ حکومت بنانے والے ہیں اور ان کی جماعت کی شکست کا کوئی امکان نہیں ہو گا۔ 49 سالہ جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے سابقہ وزیر اعظم پیرے ٹروڈو کے صاحبزادے ہیں، انہوں نے پہلی بار 2015 میں لبرل پارٹی کے جھنڈے تلے الیکشن جیتا اور یہ ان کی اب تک کی تیسری مسلسل فتح ہے کیونکہ عوام کی طرف سے انہیں بہت محبت ملتی ہے۔