پٹرولیم کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پٹرولیم کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے، سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کےلیے نیپرا کوسمری بھجوادی ‏۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے گزشتہ ماہ ڈیزل پرتاریخ کی مہنگی ترین بجلی پیدا کی، گزشتہ ماہ ڈیزل پر22 روپے 62 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل پر18 روپے 24 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی، ایل این جی پربھی 13 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی ۔ ‏15 ارب یونٹ بجلی کی لاگت 106 ارب روپے رہی، ‏20 پیسے فی یونٹ لائن لاسزکی نظرہوگئے، نیپرا سی پی پی اے کی سمری پر30 ستمبرکوسماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر25 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

Watch Live Public News