اسلام آباد(پبلک نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اتنی مہنگائی ہے کہ آسمان بھی رو رہا ہے ، لوگوں پر زندگی تنگ ہو چکی ہے.
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 50 لاکھ لوگوں کو ان 3 سالوں میں بےروزگار کردیا گیا، بتایا جائے وہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں؟ پاکستانی معیشت تباہ ہوچکی ہے.
شہبازشریف نے کہا بجٹ میں وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اس طرح کا مہنگائی کا طوفان نہیں آیا، ایک کروڑ نوکریاں تو دور کی بات، آج غریب کے گھر کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا ہے، بیمار ماں بیٹی کی دوائی کہاں سے آتی ہے، بجلی، پٹرول کی قیمت کہاں تک جا پہنچی، ان کی بد ترین گورننس پر آج آسمان بھی رو رہا ہے.