اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ایبسولوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کررہاہے، اگر سر اونچا رکھنا ہے تو اس کی بڑی قیمت ہوتی ہے،کہا کہ بہت اہم معلومات ملیں ہیں، تفصیل سےبتائیں گے کہ ہو کیا رہا ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اگر سر اونچا رکھنا ہے تو اس کی بڑی قیمت ہوتی ہے۔ بہت اہم معلومات ملی ہیں۔ وزیر داخلہ اور میں تفصیل بتائیں گے کہ ہو کیا رہا ہے۔ ہائیبرڈ وار اور فیک نیوز آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ فیک ای میلز اور فیک تھریٹ جنریٹ ہوتے ہیں۔ فیک نیوز سے بہت بڑا آؤٹ کم آتا ہے۔ ہمارا صرف پی ٹی وی کا 20، 25 کروڑ کا نقصان ہو گیا ہے۔ کرکٹ ٹیموں کے خلاف قانونی کارروائی پر مشاورت کریں گے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا جبکہ انگلینڈ نے پاکستان آنے سے قبل ہی معذرت کر لی۔