نیویارک: پاکستان کے لئے بڑا اعزاز، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی. تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی سربراہی میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،نوجوان وزرائے خارجہ نے عالمی مسائل پرایک آواز ہوکر چلنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی،ان کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی ہے۔ وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مستقبل کی نسلوں کے لئے مساوی معاشی حقوق کی بھی جدوجہد کرنا ہوگی، آپ عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون کے حوالے سے اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد دنیا کے مستقبل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہم منصبوں نے ان کے دنیا کے مختلف نوجوان وزرائے خارجہ کو اکھٹا کرنے کے اقدام کو سراہا اور دنیا کے مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا۔