برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ کی مبینہ فون کال لیک کر دی

برطانوی ماڈل نے آئمہ بیگ کی مبینہ فون کال لیک کر دی
آئمہ بیگ پر شہباز شگری کو دھوکہ دینے کا الزام، برطانوی ماڈل نے مبینہ فون کال لیک کر دی۔ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ پر برطانوی ماڈل طلولہ مایر نے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ کسی دوسرے شخص کے ساتھ تعلقات میں تھیں۔ سوشل میڈیا پر برطانوی ماڈل کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے بعد سے طلولہ اور آئمہ بیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں۔ برطانوی ماڈل طلولہ کا یہ دعویٰ ہے کہ آئمہ بیگ نے میرے سابق بوائے فرینڈ قیس احمد کے ساتھ تعلقات کے باعث شہباز سے رشتہ ختم کیا ہے۔ ماڈل نے آئمہ بیگ، قیس احمد اور شہباز شگری کے ساتھ ہونے والی سوشل میڈیا پر چیٹ کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے اور اب طلولہ نے ایک وائس کال بھی لیک کر دی ہے جو مبینہ طور پر قیس اور آئمہ کی ہے کہ جس میں قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی گفتگو کی گئی ہے۔ تاہم گلوکارہ آئمہ بیگ کی جانب سے ان الزامات پر تاحال کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ ماڈل طلولہ کا دعویٰ ہے کہ آئمہ بیگ نے اُن کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ معطل کروا دیا ہے، آئمہ بیگ خود کو بچاناچاہتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔