کمںشنر لاہور کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سزاوں کو سخت کرنیکا فیصلہ

کمںشنر لاہور کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سزاوں کو سخت کرنیکا فیصلہ

لاہور (پبلک نیوز) کمںشنر لاہور کا کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سزاوں کو مزید سخت کرنیکا فیصلہ۔ کمشنر سپیشل سکواڈ اور تمام اے سیز کو خاص ٹاسک دے دئیے گئے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ چھٹی والے دن ڈائننگ اور وقت کی پابندی کیخلاف ورزی پر کسی قسم کی چھوٹ نہیں ملے گی۔ کورونا خلاف ورزی پر سیل جگہ کو لاک ڈاون نوٹیفکیشن کے اختتام تک ہر صورت بند رکھا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار خلاف ورزی کرنیوالے ریسٹورنٹس کو پندرہ دن سے زائد عرصہ کیلئے سیل کیا جائے۔ کورونا وائرس سے بیماری اور اموات بڑھ رہی ہیں۔صورتحال گھمبیر ہے۔ پورے شہر میں کووڈ خلاف ورزی پر سیلنگ کی ڈی سیلنگ بھی اب ایس اوپیز کے مطابق ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔