اندھیرے کے باعث فضائی آپریشن ختم، گراؤنڈ آپریشن شروع

اندھیرے کے باعث فضائی آپریشن ختم، گراؤنڈ آپریشن شروع
چیئر لفٹ میں پھنسے 8افراد میں سے 1 بچے کو بچا لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے افراد کے ریسکیو آپریشن میں بڑی کامیابی ،چیئر لفٹ میں پھنس 1 بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔بچے کو سلنگ آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ رات کی تاریکی اور موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن ختم کردیا گیا ہے جبکہ گراؤنڈ آپریشن شروع ہوگیا ہے.ایک چھوٹی ڈولی اسی تار پر ڈال کر متاثرہ ڈولی کے قریب لایا جا رہا ہے. خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیےپاک فوج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔