تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ترنول میں جلسے کا فیصلہ، اچکزئی سمیت ساری قیادت روانہ

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ترنول میں جلسے کا فیصلہ، اچکزئی سمیت ساری قیادت روانہ
کیپشن: تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ترنول میں جلسے کا فیصلہ، اچکزئی سمیت ساری قیادت روانہ

ویب ڈیسک: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ترنول کے مقام پر آج ہی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد محموداچکزئی سمیت ساری قیادت جلسہ گاہ روانہ ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جاری اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں اتحادی جماعتیں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ترنول جلسہ گاہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن وفد جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ 

محمود اچکزئی کیساتھ علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر لوگ موجود ہیں جو کہ ترنول کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

Watch Live Public News