پی پی، ن لیگ قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی پی، ن لیگ قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی ملاقات کے دوران عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ن لیگی قیادت نے رائے دی کہ اگر حکومتی ناراض ارکان استعفے دے دیں تو حکومت سادہ اکثریت کھو دے گی۔اس پر پیپلز پارٹی کی قیادت نے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی نے ناراض حکومتی ارکان کے استعفے قبول ہی نہ کیے تو اپوزیشن کو سبکی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کا ماننا ہے کہ اس وقت اپوزیشن کی سیاست اور ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے، بہت سوچ سمجھ کر حکومت کے خلاف فیصلہ کرنا ہوگا۔خیال رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بلاول ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ ن لیگی وفد میں شہباز شریف کے ساتھ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور رانا ثنا اللّٰہ بھی شامل ہیں۔بلاول ہاؤس لاہور آمد پر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کا استقبال کیا، جبکہ رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔