صد رمملکت کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، اٹارنی جنرل

صد رمملکت کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، اٹارنی جنرل
اسلام آباد: اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط پر دو آئینی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شاہ خاور اور شاہ جیل سواتی سے مشاورت کی، دونوں آئینی ماہرین نے اپنی رائے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا۔ اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہی بھی الیکشن کمیشن پہنچے۔ الیکشن کمیشن نے اٹارنی جنرل کے ساتھ مشاورت کی۔اس حوالے سے اٹارنی جنرل نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں صدر مملکت کو تاریخ دینے کا کوئی کوئی اختیار نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے اپنا واضح موقف پیش کر دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔