حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائے جانے کی تردید کر دی

حماد اظہر نے پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائے جانے کی تردید کر دی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے پنجاب کا صدر بنائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رہنماء تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائے جانے کی خبر درست نہیں۔ پنجاب چیپٹر کی تنظیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ حماد اظہر کو پی ٹی آئی پنجاب کا صدر بنائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کھڑی ہوجائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی انتخاب میں باہر نکلے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور کو نہیں چھوڑوں گا ،ہفتے میں2 دن قیام کیا کروں گا۔ عمران خان نے کہا کہ سنا ہے ڈپٹی اسپیکر مزاری کوسمجھ آرہی ہے اور وہ ٹھیک ہو رہے ہیں، یاسمین راشد متحرک ہیں لیکن ان کے طبی معاملات بھی ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔