پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی اجلاس میں تاخیر، پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دینے جا رہے ہیں، اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وکلاء کو توہین عدالت کی کارروائی کے لیے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔