حکومت کا یوٹرن، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی پریشانی دور

 حکومت کا یوٹرن، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی پریشانی دور
کیپشن: Overseas Pakistanis
سورس: web desk

ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجراء کی سہولت پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کے دوران بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کےلیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا 60 دن کے اندر اجراء کردیا جائے گا،اعلامیہ کے مطابق اس اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔

شرکاء میں سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری داخلہ، حکام وزارت خارجہ اور دیگر شریک ہوئے۔ 

واضح رہے کہ سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کو پاکستانی پاسپورٹ کا اجراء معطل کرنے کا سرکلر 5 جون 2024 کو جاری کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News