شہبازشریف کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی

شہبازشریف کی ایف آئی اے میں پیشی کی اندرونی کہانی
لاہور (پبلک نیوز) شہبازشریف کی ایف آئی اے میں پیشی کی تفصیلات پبلک ہو گئیں۔ ایف ائی اے کی تفتیشی ٹیم نے شریف خاندان کی شوگر ملز کے حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ سے دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے ایف آئی اے حکام کو بتایا کہ میرا اس کاروبار سے کوئی لین دین نہیں۔ العربیہ اور رمضان شوگر ملز کا نہ ڈائریکٹر ہوں اور نہ اس کاروبار سے تعلق ہے۔ ان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر بھی نہیں ہوں۔ایف ائی اے ذرائع کے مطابق دوران تفتیش شہبازشریف نے سوالات کے جوابات دئیے۔ شہبازشریف نے شوگر ملز سے لاتعلقی کا دوران تفتیش اپنا لکھا ہوا بیان بھی ٹیم کو دیا۔ اپنے وزارت اعلیٰ کے دور میں کوئی بد عنوانی یا کرپشن نہیں کی۔شہباز شریف نے جواب دیا کہ بطور وزیر اعلیٰ میرے شعوری فیصلوں کی وجہ سے میرے خاندان کی ملوں کو اربوں کا نقصان ہوا۔ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود پنجاب میں کاشت کار کے فائدے کے لیے گنے کی قیمت زیادہ رکھی۔ ایتھانول پر ٹیکس لگایا۔انھوں نے بتایا کہ نیب 2018 سے اس کیس پر لگی ہے اور میں کورٹس میں ٹرائل کا سامنا کررہا ہوں مگر وہاں بھی کچھ نہیں ملا۔ عدالت عالیہ نے ان ہی الزامات پر مجھے ضمانت دی۔ بجٹ سیشن کے دوران اس طرح طلبی سیاسی تانے بانے بیان کر رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔