وزیراعظم کے انٹرویو پر امریکی چینل سے وضاحت طلب

وزیراعظم کے انٹرویو پر امریکی چینل سے وضاحت طلب
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان امریکی چینل کو انٹرویو کا معاملہ، حکومت پاکستان کا ایچ بی او انتظامیہ کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے انٹرویو کو اپنی مرضی کے مطابق سنسر اور نشر کرنے پر امریکی چینل کے حوالے سے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت اس بارے اہم اقدام کرنے جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتپاکستان کی جانب سے انٹرویو کا کچھ حصہ سنسر کرنے پر ایچ بی او سے وضاحت مانگ لی گئی۔ وضاحت حکومتی ادارے " ای پی ونگ" نے خط لکھ کر مانگی۔ حکومت پاکستان نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کا انٹرویو سنسر کرنا آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ہندتوا سے متعلق بیان کیوں حذف کیا گیا؟ اس حوالے سے بھی وضاحت مانگی گئی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے ایچ بی او کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکہ کو اڈے نہ دینے کے حوالے سے واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنایا تھا جبکہ اس انٹرویو میں ان کے پردہ سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر کافی رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔