ٹک ٹاک سے 1 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ، 7 لاکھ اکاؤنٹ معطل

ٹک ٹاک سے 1 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ، 7 لاکھ اکاؤنٹ معطل
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ٹک ٹاک سے تقریباً ایک کروڑ غیر اخلاقی ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے۔یہ معلومات ڈائریکٹر پی ٹی اے کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو مہیا کی گئیں۔ جس میں بتایا گیا کہ شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر موجود 98 اخلاقیات سے عاری ویڈیو ہٹا دی گئیں۔ اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس قیصر رشید خان کی سربراہی میں سماعت کی گئی تھی۔ پی ٹی اے کے ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور وکیل جہانزیب محسود سماعت کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ویڈیوز ہٹانے کے ساتھ ساتھ 7 لاکھ سے زائد وہ ٹک ٹاک اکاؤنٹس بھی بلاک کیے گئے جن سے غیر اخلاقی مواد اپلوڈ ہو رہا تھا۔بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے کانٹنٹ ماڈریٹر کی تعداد بڑھا دی ہے۔ پہلی بار یہاں کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ویڈیوز سنسر کے لیے مختلف ممالک سے رابطے کیے گئے مگر ایسی ڈیوائس ابھی تک موجود نہیں ہے جو ٹک ٹاک ویڈیوز کو سنسر کر سکے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔