ٹیلر سوئفٹ کا جادو سرچڑھ کربولا، لندن کنسرٹ کی تصویری جھلکیاں

ٹیلر سوئفٹ کا جادو سرچڑھ کربولا، لندن کنسرٹ کی تصویری جھلکیاں
کیپشن: Photo highlights from Taylor Swift's Jadoo Sarchad Kerbola, London concert

ویب ڈیسک: (علی زیدی)آخرکارامریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا جادو لندن میں بھی سرچڑھ کا بولا۔ ویمبلے اسٹیڈیم میں مشہور گلوکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئےبرطانیہ بھر سے عوام کا جم غفیر موجود تھا۔ 

موجودہ عہد کی لیجنڈری گلوکارہ نے اپنی دھاک ایسی جمائی کہ ہر سننے والا ان کے سحر میں مبتلا ہوگیا۔ 

برطانوی شہزادہ ولیم کی گزشتہ روز 47ویں سالگرہ تھی۔ اس موقع پر شہزادہ ولیم اپنی ساری فیملی کیساتھ ویمبلے اسٹیڈیم پہنچ گئے اور کنسرٹ کے دوران ہی اپنی سالگرہ بھی منائی۔ شہزادہ ولیم اس موقع پر خوب محظوظ ہوئے۔

یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور ٹیلر سوئفٹ  میں پرانی دوستی ہے۔ 

ایراز ٹور کے نام سے ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ ویسے تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ تاہم یہاں پر گزشتہ روز ہونے والے کنسرٹ کی تصویری جھلکیاں پیش کی جارہی ہیں۔

مداح اپنی من پسندیدہ گلوکارہ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دیوانہ وار ویمبلے اسٹیڈیم پہنچے۔ صرف یہی نہیں بلکہ مہنگی ترین ٹکٹ کو خریدتے ہوئے بھی کوئی عار محسوس نہ کی۔

 

ویمبلےاسٹیڈیم تاریخی اعتبار سے بھی اہم ہے کیونکہ بہت کم مواقع پر یہاں ہاؤس فل دیکھنے کو ملا ہے۔ تاہم یہ تاریخی موقع کل مداحوں نے دیکھ لیا۔ 

 

ویمبلے ایرینا میں ایک وقت میں 90 ہزار افراد سما سکتے ہیں لیکن شائقین کی تعداد اس سے کہیں زیادہ رہی۔

 

ٹیلر سوئفٹ اس سے قبل ایڈن برگ، لیورپول اور کارڈف میں اپنی دھاک جما چکی ہیں۔

اداکارہ کے گزشتہ کنسرٹ کے دوران تو  پرستاروں کے ڈانس کی دھمک کے باعث معمولی زلزلہ بھی رپورٹ کیا گیا تھا۔ 

ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ سے برطانیہ کو کتنا فائدہ ہوگا؟

معروف اداکارہ ٹیلرسوئفٹ کی برطانیہ میں ایک ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہورہی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ برطانیہ کی معیشت کو اس کنسرٹ سے کم از کم 300 ملین پاؤنڈ کا فائدہ پہنچے گا۔ 

Watch Live Public News