براڈ شیٹ کو 15لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب

براڈ شیٹ کو 15لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے 15لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا سارا ریکارڈ غائب ہو گیا ہے ٗ رپورٹ میں سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غلط شخص کو رقم کی ادائیگی پاکستان کے ساتھ دھوکہ ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں براڈ شیٹ انکوائری کمیشن نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں ٗ 100 صفحات پر مشتمل رپورٹ تیار کر لی گئی ٗ یہ رپورٹ وزارت قانون اور وزیر اعظم ہائوس میں جمع کروا دی گئی ہے ۔ براڈ شیٹ کمیشن 29جنوری کو قائم کیا گیا تھا جس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز 9 فروری کو کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ براڈ شیٹ کو 15لا کھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ غائب ہو گیا ہے براڈ شیٹ کو 15ڈالر کی غلط ادا ئیگی کی گئی ٗ غلط شخص کو ادائیگی پاکستان کے ساتھ دھوکا ہے اور اسے صرف بے احتیاطی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔واضح رہے کہ براڈ شیٹ کو 15لا کھ ڈالر کی ادائیگی کا ریکارڈ وزارت خزانہ ٗ وزارت قانون اٹارنی جنرل آفس سے فائلیں چوری ہونے کی وجہ سے غائب ہوا ہے ٗ پاکستان ہائی کمیشن لندن سے بھی ادائیگی کی فائل سے اندراج کا حصہ غائب ہو چکا ہے ٗ براڈ شیٹ کمیشن کو تمام تفصیلات نیب کی دستاویزات سے ملی ہیں ۔

Watch Live Public News