سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدیت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدیت4 اعشاریہ 5 ریکارڈ

(ویب ڈیسک ) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوات   کے ضلع سید و شریف اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  زلزلے کی زیرزمین گہرائی 151 کلو میٹر تھی۔ 

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ  زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابتدائی معلومات کے مطابق کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Watch Live Public News